پاکستان میں اس وقت موسم بہت اچھا ہے پاکستان کے بہت سے علاقوں میں مطلع صاف ہے مگر محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کردی ہے کہ آنے والے چند دنوں میں سردی بڑھنے کے سبب دھند پڑنے کا آغاز ہونے والا ہے -محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ آنے والی صبح سے پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھانے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے اوقات میں نارووال،سیالکوٹ، اوکاڑہ،ساہیوال ، گوجرانوالہ،لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور ، خان پور،رحیم یار خان ،ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں دھند اور سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے -البتہ دارالحکومت اسلام آباد کے علاوہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم صبح کے اوقات میں میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ ادھربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہے گا،سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہے گا، تاہم جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادؤاور گھوٹکی میں صبح کے اوقات میں دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے،کشمیر اورگلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔پاکستان میں بدھ کےروز ہونے والی بارش کے سبب ملک میں سردی نے اپنی انٹری ڈال دی ہے –
آنے والے دنوں میں دھند شروع ہونے والی ہے ؛محکمہ موسمیات
You Might Also Like
Sign Up For Daily Newsletter
Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Leave a comment
Leave a comment
Stay Connected
- Advertisement -