پاکستانی باکسر عثمان وزیر دوسری بار یوتھ ورلڈ چیمپین بن گئے

Mashkoor Hussnain
2 Min Read

پاکستان کے باکسرز دنیا میں اپنی دھاک بٹھاتے جارہے ہین اس سے پہلے محمد وسیم نے ورلڈ چیمپین بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور اب عثمان وزیر اپنے حریفوں نے لیے خوف کی علامت بننے لگے ہیں -ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ چیمپئن پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے اپنی انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ جیت لی۔ بنکاک میں ہونے والی فائٹ میں عثمان وزیر نے حریف باکسر تیسرے راؤنڈ میں ہی ناک آؤٹ کردیا۔

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے تھائی حریف کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔عثمان وزیر کے جارحانہ انداز کے سامنے تھائی باکسر بے بس ہوکر تیسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ ہوگئے۔ اس فتح کے ساتھ یوتھ ورلڈ چیمپئن باکسر عثمان وزیر اپنی 12ویں انٹرنیشنل فائٹ میں بھی ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھا۔پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے اپنی فتح فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے نام کردی ۔ انھوں نے قوم کے ساتھ ساتھ اپنے ٹرینرز کی بھی تعریف کی -ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ کے لئے ان کے کو چز نے بھرپور تیاری کروائی، انھوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ مستقبل میں بھی باکسنگ کے میدان میں پاکستان کا پرچم سربلند رکھنے کوشش کریں گے۔

Share This Article
Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *