ٹرافی پر پاؤں رکھ کر تصویر بنانے کے سوال پر پر مچل مارش کا دلچسپ جواب

Mashkoor Hussnain
2 Min Read

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے فائنل میں بھارت کو شکست دینے کے بعد ٹرافی پر پاؤں رکھنے کے معاملے پر آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راؤنڈر مچل مارش نے آخر کار خاموشی توڑتے ہوئے بھارتیوں کو کرارا جواب دیدیا ہے ۔پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل آسٹریلوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے مچل مارش نے کہا کہ ٹرافی پر پاؤں رکھ کر کوئی توہین نہیں کی -ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کے بعد بھارت میں ہی رہ جانے کے سبب جیت کاجشن مانند پڑگیا۔ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے فورا بعد اس طرح سیریز فوری طور پر شروع نہیں ہونی چاہیے ہر ٹیم کو ٹورنامنٹ کے بعد وطن جانا چاہیے –

جب صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا وہ دوبارہ یہ عمل دہرائیں گے؟جس پر مارش نے جواب دیا ،سچ پوچھیں تو، ہاں۔مچل مارش نے ورلڈکپ کے بعد سیریز پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میگا ایونٹ جیتنے کے بعد شاید ہم جشن منانے اور اپنے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارنے کے مستحق تھے، ان کا کہنا تھا کہ امید کریں گے کہ بڑے ٹورنامنٹ کے بعد دوبارہ زیادہ سیریز نہ ہو ۔ ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کے کئی اراکین بھارت میں سیریز کے باعث آسٹریلیا کے بہت سے کھلاڑیوں کو بھارت میں ہی رکنا پڑا تھا جسکی وجہ سے ٹیم ورلڈکپ کی خوشیاں منانے سے قاصر رہی تھی۔دوسری جانب ہوم گراؤنڈ پر فائنل میں شکست خودرہ بھارتی مداحوں نے جیف مارش کی اس حرکت کو ٹرافی کی توہین قرار دیتے ہوئے بھارت میں مارش کے میچز کھیلنے پر پابندی لگانے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔تاہم ان کی یہ خواہش پوری نہ ہوسکی تھی –

Share This Article
Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *