تحریک انصاف کے ناراض رہنما اکبر ایس بابر بھی الیکشن کے لیے تیار

Mashkoor Hussnain
2 Min Read

تحریک انصاف کے ناراض رہنما اکبر ایس بابر 13 سال بعد پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ پہنچ گئے، وہ پارٹی کے بانی کارکنوں میں سے تھے مگر پھر ان کے پارٹی سے اختلافات ہوگئے اور وہ عمران خان کے خلاف مسلسل میڈیا پر آکر بیانات دیتے رہے -آج انہوں نے پارٹی الیکشن میں حصہ لینے کا عندیہ دے دیا- اکبر ایس بابر پی ٹی آئی کے بانی رہنماوں کے ساتھ اسلام آباد میں پی ٹی آئی سینٹرل سیکرٹریٹ پہنچے۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کی معلومات لینے آیا ہوں۔ کاغذات نامزدگی ، ووٹر لسٹ اور الیکشن کے طریقہ کار سے متعلق معلومات لینا چاہتا ہوں۔ کل ہونے والے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں بھرپور حصہ لینا چاہتے ہیں۔

اس پر پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں موجود بلوچستان کے رہنما نے اکبر ایس بابر کو کہا کہ آپ کو تو کوئی معلومات نہیں دے گا کیونکہ یہاں تو کوئی آپ کو جانتا ہی نہیں ہے ویسے آپ ہیں کون ؟ ، جس پر وہاں موجود لوگوں کے قہقہے گونج اٹھے۔اکبر ایس بابر نے مزید کہا کہ یہ ہمار اپنا دفتر ہے، وقت کم ہونے کے سبب خود یہاں آ گیا۔ انھوں نے وہاں پر موجود لوگوں سے کہا کہ میں پارٹی کو ادارہ بنانا چاہتا ہوں، اگر مجھ ناچیز ورکر پر بھروسہ کیا جائے تو پارٹی مضبوط ہو سکتی ہے۔تاہم ان کی کسی بات کو سنا نہیں گیا اور انہیں مایوس وہاں سے لوٹنا پڑا –

Share This Article
Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *