نیا کپتان ؛نیا میدان ؛قومی کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا اڑان ؛بڑا امتحان

Mashkoor Hussnain
2 Min Read

آسٹریلیا کے ساتھ 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا روانہ ہو گئی ہے۔ٹیم بابر اعظم کے کپتانی چھوڑنے کے بعد شان مسعود کی قیادت میں ٹیسٹ سیریز کھیلے گی -یاد رہے کہ ون ڈے ورلڈ کپ ٹرافی کے علاوہ اس وقت ٹیسٹ ورلڈ کپ کا تاج بھی آسٹریلیا کے سر پر ہے –

“دنیا نیوز” کے ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم براستہ یو اے ای آسٹریلیا جائے گی، دورہ آسٹریلیا کے دوران پاکستان کی ٹیم 3 ٹیسٹ میچز کے علاوہ آسٹریلین پرائم منسٹر الیون کے ساتھ 4 روزہ میچ کھیلے گی جو 6 دسمبر سے 9 دسمبر تک شیڈول ہے۔ پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر سے 18 دسمبر تک پرتھ سٹیڈیم، دوسرا میچ 26 دسمبر سے 30 دسمبر کو میلبورن کرکٹ سٹیڈیم اور تیسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے 7 جنوری تک سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ مجھ پر کپتانی کا دباؤ نہیں، کوشش ہو گی دورہ آسٹریلیا سے پاکستان کیلئے اچھا رزلٹ لائیں، سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔ آسٹریلیا کی فاسٹ پچز پر کھیلنا نئے کپتان کے لیے بڑا امتحان ہوگا اب دیکھیں وہ اس میں کتنی کامیابی سمیٹتے ہیں –

Share This Article
Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *