کل سے پورے ملک میں اس خبر کا انتظار کیا جارہا تھا کہ عمران خان کی جگہ پی ٹی آئی کا اگلا چئیرمین کون ہوگا تو اب وہ نام سامنے آگیا ہے اور عمران خان نے بیرسٹر علی گوہر کو اپنی جگہ پی ٹی آئی کا چئیرمین بنانے کی اجازت دے دی -تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفرنے دو دسمبر کو انٹر پارٹی انتخابات کا اعلان کر دیا ہے جس میں عمران خان حصہ نہیں لے رہے جس کی وجہ سے وہ چیئرمین بھی نہیں رہیں گے ایسی صورت میں عبوری چیئرمین کا اعلان کر دیا گیا ہے جو کہ عمران خان کے قریبی ساتھی ’ بیرسٹر گوہر ‘ہوں گے ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر کا کہناتھا کہ شیر افضل مروت نے کل جو کچھ کہا وہ درست بات تھی ، ہمارا نظریہ وہی ہے جو چیئرمین عمران خان کا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے حقیقی بانی اور چئیرمین عمران خان تھے ہیں اور ہمیشہ رہیں گے ، جو بھی ان کے بعد چیئرمین ہوگا وہ عارضی ہو گا، بیرسٹر گوہر انٹرا پارٹی الیکشن میں چیئرمین پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے یہ کوئی مائنس ون فارمولانہیں ہے ، کسی قد آور شخصیت کو چیئرمین بناتے تو مائنس ون کی بات ہوتی ، عمران خان کے بغیر تحریک انصاف کا کوئی تصور نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہفتے کو انٹر ا پارٹی الیکشن کروانے جارہے ہیں ،انٹر اپارٹی الیکشن لڑنے سے متعلق عمران خان سے مشاورت کی گئی ہے ، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف صرف توشہ خانہ کیس میں فیصلہ ہواہے ،توشہ خانہ کیس میں سزا ماتحت عدلیہ نے سنائی جو غیر آئینی ہے ،توشہ خانہ کیس میں جو الزام لگایا گیا اس پر نااہلی نہیں ہو سکتی ،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے انٹر پارٹی الیکشن کروانے کی منظوری دیدی ہے ،انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کسی طور بھی الیکشن کمیشن کو کوئی بہانہ نہیں دینا چاہتی کہ ان سے بلے کا نشان چھین لیا جائے ،یہ کوئی مائنس ون فارمولا نہیں ہے -تحریک انصاف کی طرف جھکاؤ رکھنے والے صحافی اسے بہترین فیصلہ قرار دے رہے ہیں جبکہ ان کے خلاف بولنے والے صحافیوں اور تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ اب پارٹی مزید انتشار کا شکار ہوجائے گی –
تحریک انصاف نے کپتان کے باعتماد ساتھی بیرسٹر گوہر کو عبوری چئیرمین نامزد کردیا
Leave a comment
Leave a comment