مریم نواز کی ایم ایس ایف کے نمائندوں سے ملاقات؛انتخابی سرگرمیں تیز کرنے کی ہدایت

Mashkoor Hussnain
2 Min Read

پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرثزمریم نواز نے آج ایم ایس ایف کے نمائندوں سے ملاقات کی -جس میں مریم نے اپنے کارکنوں کو ہدایت کی کہ ملک میں انتخابی سرگرمیاں تیز کی جائے، جس میں نوجوانوں کو بھی بھرپورمتحرک کیا جائے- اجلاس میں ایم ایس ایف اور منیارٹی ونگ کے عہدیداروں،کارکنوں نے شرکت کی جس میں عام انتخابات کے حوالے سے ایم ایس ایف،مینارٹی ونگ کی کارکردگی کاجائزہ لیاگیا۔مریم نواز نے ایم ایس ایف اور مینارٹی ونگ کی کارکردگی پر اطمینان کااظہار کیا ۔مریم نواز نے عام انتخابات میں نوجوانوں اور مینارٹی ونگ کی بھرپورشرکت،شمولیت کو یقینی بنانے کی تاکید کردی ۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ وفاق سمیت چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں نوجوانوں کو متحرک کیا جائے گا۔مریم نواز کاکہنا تھاکہ نوجوانوں اور اقلیتوں کو سیاست میں آگے لانا چاہتے ہیں، ان کے کردار میں بتدریج اضافہ کریں گے۔نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں۔نوجوانوں کی ترقی ملک کی ترقی ہے،۔ایم ایس ایف کے پلیٹ فارم سے ملک بھر سے نوجوانوں کو علمی سیاست میں شمولیت کا موقع ملے گا ۔

مریم نواز کاکہنا تھا کہ نوازشریف کی قیادت میں نئے سال سے پاکستان کی معاشی ترقی کا تیز رفتا دور شروع ہوگا ۔ مریم نے کہا کہ قائد نواز شریف چاہتے ہیں کہ نوجوان عام انتخابات میں سیاسی سرگرمیوں کا ہراول دستہ بنیں۔ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائرکاکہنا تھاکہ انتخابی سرگرمیوں میں اقلیتوں کے فعال کردار سے جمہوری کلچر مزید مضبوط ہو گا۔اگر تحریک انصاف 2024 کا الیکشن لڑتی ہے تو پاکستانیوں کو ایک بہت دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملے گا –

Share This Article
Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *