بھارت میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون نے شوہر کو شادی کی چھٹی سالگرہ پر قیمتی اور من پسند تحائف نہ ملنے اور دبئی لے جانے سے انکار پر مُکا مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے میں ایک 38 سالہ شخص کی موت اس وقت ہوئی جب اس کی بیوی نے اپنے شوہر کو ناک پر گھونسہ دے مارا جس کی وجہ سے اس کے ناک اور منہ سے خون جاری ہوگیا -و مرنے والے شخص کا نام نِکھل کھنہ تھا جو کہ ایک رئیل اسٹیٹ ڈیویلپر تھا۔
پولیس کے مطابق نکھل کھنہ نامی شخص کی 36 سالہ بیوی رینوکا کی 18 ستمبر کو سالگرہ تھی، رینوکا اپنی سالگرہ دبئی میں منانا چاہتی تھی اس کے ساتھ ساتھ 5 نومبر کو اس جوڑے کی شادی کی سالگرہ بھی تھی اور وہ اپنے شوہر سے کسی اچھے تحفے کی توقع کر رہی تھی، خاتون کا اس لیے بھی موڈ خراب تھا کیونکہ وہ اپنے رشتے دار کی سالگرہ پر دہلی جانا چاہتی تھی لیکن شوہر کی طرف سے کوئی مثبت جواب نہیں ملا جس پر وہ اپنے غصے پر قابو نہ رکھ پائی ۔ جمعہ کی شام دونوں میں اسی بات پر اچھی خاصی لڑائی ہوئی، معاملہ تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی تک آگیا تو اس دوران غصے میں آکر خاتون نے اپنے شوہر کی ناک پر مُکا مارا جس سے بہت خون بہنے لگا اور وہ بے ہوش ہو گیا۔ اس پر شور شرابا اور چیخ پکار ہوئی تو پڑوسی بھی اکھٹے ہوگئے- پڑوسیوں کی طرف سے اطلاع ملنے کے بعدپولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور متاثرہ شخص کو ہسپتال لے گئی لیکن اس دوران خون زیادہ بہہ جانے کے سبب نکھل کی موت ہوگئی ۔
پولیس اہلکار نے بتایا کہ اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ آیا خاتون نے اپنے شوہر کو صرف اپنی مٹھی یا پھر کسی اور چیز سے مارا، تاہم موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی۔ واقعے کے بعد ملزمہ خاتون کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔اب وہ دبئی یا اپنے گھر کی بجائے اپنی شادی کی سالگرہ اور برتھ ڈے مزید کئی سال تک جیل کی سلاخوں کے پیچھے بنا شوہر کے ہی منائے گی –