دو روز قبلیہ کہا گیا تھا کہ سموگ کے تدارک کے لیے مارکیٹس 4 روز بند رہیں گی مگر پھر کل ٹی وی چینلز نے خبری نشر کیں کہ مارکیٹس کو 2 روز بند رکھا جائےگا مگر آج پھر پولیس ڈنڈے اٹھا کر دکانیں بند کروانے پہنچ گئی -آج لاہور میں کہیں ساری دکانیں کھلی ہین کہیں جزوی لاک ڈاؤن ہے جبکہ بعض جگہوں پر ساری مارکیٹس کو تالے ہیں –
لاہور میں جزوی لاک ڈاؤن کے سخت نفاذ کیلئے پولیس نے کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔ عابد مارکیٹ میں دکانیں زبردستی بند کروا دیں۔ پولیس نے لاہور کی عابد مارکیٹ میں دکانیں زبردستی کرانے کیلئے پولیس پہنچی تو بعض مقامات پر تاجروں کیساتھ توتکار بھی ہوئی، دکانداروں کی جانب سے مزاحمت پر پولیس نے ایک دکاندار کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے زبردستی شٹر بھی گرا دیئے جس کے بعد دیگردکانداروں نے خود ہی مارکیٹ بند کرنا شروع کر دی۔انارکلی اور اچھرہ کے اطراف بھی دکانیں بند نظر آئیں –

سموگ کی سنگین صورت حال پر قابو پانے کیلئے پنجاب حکومت نے 8 اضلاع میں جزوی لاک ڈاون کا اعلان کر رکھا ہے، جس پر عملدرآمد کیلئے ہیلتھ ایمرجنسی کے تحت دفعہ 144 بھی نافذ کر دی گئی اور مارکیٹیں بند کروانے کیلئے پولیس متحرک ہو گئی۔بتایا گیا ہے کہ رات کو ہونے والی تیز بارش سے سموگ میں کمی واقع ہوئی اور لاہور کا آج ایئرکوالٹی انڈیکس 125 ریکارڈ کیا گیا۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ آج 10 نومبر کو دکانیں بند کرانے کا کوئی حکم جاری نہیں کیا، پولیس نے زبردستی دکانیں بند کرائی ہیں تو سخت نوٹس لیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سموگ کے سبب مارکیٹیں صرف ہفتے اور اتوار کو بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔