�پنجاب حکومت نے سموگ کے سبب 4 روا کے لیے تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ مارکیٹس بھی بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا جس پر تاجروں نے شدید احتجاج کیا تھا اس کے بعد اس فیصلے پر نظر ثانی کی گئی اور مارکیٹس کو 2 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا -پنجاب حکومت نے لاہور سمیت مخلتف شہروں کے جزوی لاک ڈاون میں تبدیلی کردی۔ حکومت پنجاب نے 8 اضلاع میں مارکیٹس کو آج اور کل کھولنےکی اجازت دیدی ہے، محکمہ پرائمری ہیلتھ کئیرپنجاب نے ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بھارت کے قریب ہونے والے شہروں میں شاپنگ مالز سمیت مارکیٹس ہفتے اور اتوار کو بند رہیں گی، فیصلے کا اطلاق لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور ، گوجرانوالہ، نارووال، حافظ آباد، سیالکوٹ پر بھی ہو گا، نئے فیصلے کی روشنی میں آج اور کل شاپنگ مال اور مارکیٹس ،ریسٹورنٹ، سینما، جم بھی آج کھلے رہیں گے۔یہ اچھا فیصلہ ہے کیونکہ مہنگائی کی وجہ سے کاروبار پہلے ہی بری طرح متاثر ہے اور 4 روز کی بندش سے یہ مسئلہ اور سنگین ہوجانا تھا -تاہم 2 روز کے لیے مارکیٹس کو بند کرنا ضروری ہے تاکہ سموگ میں کمی لائی جاسکے –