پاکستان میں اس وقت سموگ نے اپنا گندا اور آلودہ راج قائم کررکھا ہے -لاہور میں ہر طرف صرف سموگ نہ صرف دکھائی دے رہی ہے بلکہ انسانی جانوں کے لیے خطرے کا سبب بھی بنتی جارہی ہے -اس حوالے سے آج محکمہ موسمیات نے ایک ایک اچھی خبر سنائی – محکمہ موسمیات کی جانب سے رواں ہفتے میدانی علاقوں اور پوٹھوہار ریجن میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ مغربی علاقوں پر اثر انداز ہو گا، ملک میں داخل ہونے والی یہ مغربی ہوائیں 10 نومبر کی دوپہر تک شمالی علاقوں میں موجود رہیں گی جن کی بدولت 6 تا 7 نومبر کو بلوچستان کے علاقے کوئٹہ، ہرنائی، خاران، چمن، زیارت سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔7 نومبر کو پنجاب کے علاقے ڈی آئی خان، ڈی جی خان، لیہ، بھکر، سرگودھا، میانوالی، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں ہلکی بارش متوقع ہے۔8 اور 9 نومبر کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب اور خیبر پختون خوا میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔8 سے 10 نومبر کے درمیان کشمیر، گلگت بلتستان میں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بارش کے باعث درجۂ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری کمی کا امکان ہے۔اب یہ بادل پاکستان میں بارش برساتے ہیں یا خاموشی سے نکل جاتے ہیں اس کا انحصار پاکستانی قوم کی دعاؤں پر بھی ہےکیونکہ اس سے پہلے بھی کئی بار محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے باوجود بارشیں نہیں ہوئیں –