پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو 9 مئی کے بعد سے اب تک عدالتوں سے ریلیف نہیں مل سکا – 9 مئی کو 102 شرپسندوں نے جو تخریبی کاروائیاں کیں اس کی سزا کپتان بھگت رہا ہے اور وہ مسلسل جیل کی سلاخوں کے پیچھے قید کاٹ رہے ہیں اسی بات کا دکھ اور تکلیف ان کے ووٹر اور سپورٹرز محسوس کررہے ہیں جنھوں نے کبھی کسی جلسے میں گملہ تک نہیں توڑا وہ دن رات اپنے لیڈ ر کی زندگی، صحت اور سلامتی کے ساتھ ساتھ ان کی رہائی کے لیے بھی دعاگو ہیں
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نیب کیسز میں ضمانت بحالی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق 190 ملین پاونڈ سکینڈل اور توشہ خانہ نیب تحقیقات کیسز میں ضمانت کی درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 7 نومبر کو کرے گا، درخواستیں سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دائر کی گئیں۔

بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری ایک ماہ کی چھٹیوں کے بعد بینچ میں شامل کئے گئے ہیں۔ اگر اسلام آباد ہائی کورٹ کے ماضی کے طرز عمل کو دیکھیں تو لگتا نہیں ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے انہیں کسی قسم کا ریلیف ملے گا البتہ سپریم کورٹ سے ان کی رہائی کے کافی امکانات ہیں –