کل کپتان جیل میں قید کے بعد دوسری مرتبہ اپنے بیٹوں سے بات کرے گا -کپتان کو عدالت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر بیٹوں سے بات کرنے کی اجازت مل گئی -تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کل واٹس ایپ پراپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے بات کریں گے ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق جج ابوالحسنات کی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیراز رانجھا نے درخواست دائر کی،وکیل شیراز رانجھا نے کہاکہ عدالت پہلے بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو بیٹوں سے بات کرانے کی اجازت دے چکی ہے،کل ہفتہ ہے، بیٹوں سے واٹس ایپ پر بات کرانے کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے جیل حکام کو کل چیئرمین پی ٹی آئی کی قاسم اور سلیمان سے بات کروانے کے احکامات دے دیے،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ہر ہفتہ کو بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست پر نوٹس جاری کررکھے ہیں۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عمران خان کو اب جیل میں کافی سہولت مہیا کردی گئی ہے ان کے پاس ٹی وی اور کیبل کی سہولت بھی موجود ہے جس پر وہ ملک میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لے رہے ہیں –