حکومت نے 9 نومبر کو قومی شاعر علامہ محمد اقبال کے 146 ویں یوم پیدائش کے موقع پر جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے اس سے قبل اس تعطیل کو حکومت کی جانب سے ختم کردیا گیا تھا ۔اس حوالے سے کابینہ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ڈاکٹر اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے ۔ وہ 20ویں صدی کے ایک عظیم شاعر، فلسفی اور مفکر تھے، جنہیں بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا ۔آپ کی شاعری کی بدولت برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کی روح بیدار ہوئی اور اسی وجہ سے آپ کو شاعر مشرق کا خطاب

ڈاکٹر اقبال نے برصغیر کے لاکھوں مسلمانوں کو ایک آزاد وطن کے حصول کی تحریک دینے میں اہم کردار ادا کیا۔اس سے قبل یوم اقبال پر عام تعطیل 2015 میں معطل کی گئی تھی اور اسے گزشتہ سال بحال کر دیا گیا تھا۔دن کا آغاز مساجد میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعاؤں سے ہوگا۔ لاہور میں ان کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔