پاکستان کے موجودہ چیف جسٹس نے اپنے دنبگ فیصلے سے ثابت کیا کہ اگر چیف جسٹس کی نیت صاف ہو تو ملک میں صرف عوامی راج ہو -آج چیف جسٹس نے الیکشن کمیشن کو مجبور کردیا کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے سامنے سرتسلیم خم کریں -صدر اور چیف الیکشن کمشنر کی ملاقات میں عام انتخابات 8فروری کو کرانے پر اتفاق ہوگیا-الیکشن کمیشن کل 8فروری کی تاریخ سے متعلق سپریم کورٹ کو آگاہ کرے گا۔

آج ملک میں عام انتخابات کے حوالے سے اہم ترین سماعت ہوئی وہ سماعت جس پر پوری قوم کی نظریں جمی ہوئی تھیں -ججز کا موڈ دیکھ کر الیکشن کمیشن بیک فٹ پر آگیا – ملک میں 90 روز میں انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے وکیل سپریم کورٹ میں پیش ہوئے اور بتایا کہ الیکشن کمیشن 11 فروری 2024 کو ملک میں الیکشن کروانے کے لیے تیار ہے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ صدر مملکت سے آج ہی مشاورت کر کے کل عدالت میں الیکشن کی تاریخ سے متعلق آگاہ کیا جائے۔سپریم کورٹ کے حکم پر صدر عارف علوی سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان نے ملاقات کی جس میں الیکشن کمیشن کے ارکان بھی موجود تھے۔ جس کے بعد الیکشن کی تاریخ پر اتفاق ہوگیا اور اب فیصلہ ہوا ہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات 8فروری 2024بروزجمعرات ہونگے۔چیف جسٹس نے سب اداروں کو وارن بھی کیا کہ جو فیصلہ عدالت کردے اس میں کوئی بھی دخل نہ دے ملک میں عوام کی رائے سے زیادہ اہم کام کوئی نہیں اس لیے فوری الیکشن کا بندوبست کریں اور عام انتخابات کی جانب جائیں -جس کے بعد ایک ہی روز میں پچھلے 3 ماہ سے رکا یہ معاملہ حل ہوگیا –