نواز شریف کی 4 سال وطن واپسی کے بعد آج لاہور میں اپنی جماعت کے سینئر رہنماؤں سے پہلی بار ملاقات ہوئی -جاتی امرا میں آج قائد ن لیگ نواز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ، جس میں صدر ن لیگ شہباز شریف سمیت پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔ جس کے بعد احسن اقبال نے اجلاس میں لیے گئے اہم فیصلوں سے متعلق عوام کو اپنی حکمت عملی کے بارے میں آگاہ کیا ، ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی پاکستان آمد کے بعد پاکستان کی تاریخ میں اتنا بڑا جلسہ اور استقبال نہیں دیکھا گیا، عوام نواز شریف کو امید کی نظر سے دیکھ رہے ہیں ۔انتخابات سے متعلق آئندہ کی حکمت عملی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ عرفان صدیق کی سربراہی میں منشور کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، ن لیگ جلد امیدواروں سے درخواستیں طلب کرنا شروع کر ے گی، انتخابی مہم کے آغاز کے ساتھ میں نواز شریف چاروں صوبوں کا دورہ کریں گے، آج کے اجلاس میں الیکشن مہم کے بارے میں مشاورت کی گئی –

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ قومی معاملات میں اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی، ن لیگ ملک میں مضبوط معیشت اور جمہوریت دیکھنا چاہتی ہے، نواز شریف دیگر سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے ملاقات کریں گے –