چوہدری نثار کو دونوں حلقوں سے شکست دینےوالے ایم این اے غلام سرور خان نے بھی کپتان کا ساتھ چھوڑ دیا اور جے کے ٹی اور علیم خان کی پارٹی میں شامل ہوگئے -ان کے حوالے سے میڈیا نے کئی روز پہلے ہی بتادیا تھا کہ ان کی بات جہانگیرترین کے ساتھ فائنل ہوگئی ہے اور کسی بھی دن آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیں گے -اور آج وہ دن آگیا -سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان بھی تحریک انصاف چھوڑ گئے-سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان کی جہانگیر ترین اور علیم خان سے ملاقات کی،غلام سرور خان استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو گئے۔

 

غلام سرور خان آئندہ چند روز میں ٹیکسلا میں ہونے والےجلسے میں استحکام پاکستان پارٹی کے جلسے میں باضابطہ طور پر آئی پی پی میں شمولیت کااعلان کریں گے۔آئی پی پی کے رہنما عون چودھری کاکہنا ہے کہ غلام سرور خان پہلے ہی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے رابطہ کر چکے تھے، آج انہوں نے ہماری پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کردیا ہے ۔اگرچہ ٹیکسلا میں پی ٹی آئی کا بہت ووٹ بینک ہے مگر 9 مئی کے واقعات نے بہت سے الکٹییبلز کو پارٹی چھوڑنے پر مجبور کردیا ہے –