آزاد کشمیر میں ایک استاد کے 6 بیٹوں کی ایک ساتھ شادی کے تزکرے اب سوشل میڈیا پر ہورہے ہیں اس شادی کو میڈیا پر بھی خوب کوریج مل رہی ہے -آزاد کشمیر میں 6بھائی ایک ہی دن رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ۔ نجی ٹی وی چینل کی خبر کے مطابق یہ انوکھی شادی آزاد کشمیر کے شہر کوٹلی میں ہوئی جس میں 6بھائی ایک ہی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

 

 

استاد شفیق کی طرف سے اپنے چھ بیٹوں کی ایک ساتھ شادی کرکے یہ نئی مثال قائم کی گئی ہے۔ شادی کی تقریب میں ان 6 دلہاؤں کے رشتہ داروں اور دوست احباب نے شرکت کی اور اس منفرد شادی پر خوشی کا اظہار کیا اور دولہوں کو زندگی کی نئی شروعات پر مبارکباد دی ایک ہی دن میں استاد شفیق کا کنبہ دوگنا ہوگیا ۔ اس سے پہلے بھی ملتان میں 6 بھائیوں کی ایک ہی دن ایک ہی خاندان میں شادی ہوئی تھی – دسمبر 2021ءمیں ملتان میں 6سگے بھائیوں کی شادی اپنی کزنز اور 6سگی بہنوں کے ساتھ ہوئی تھی۔ یہ تمام دولہا چچا کے بیٹے تھے جبکہ تمام دلہنیں ان کے تایا کی بیٹیاں تھیں۔