گزشتہ3 روز سے لاہور میں سموگ میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے لاہور ایک بار پھر آلودگی میں دنیا کا سب سے آلودہ ترین شہر بن گیا ہے ہفتے کی شب موٹر وے کو سموک کی وجہ سے کچھ وقت کے لیے بند کرنا پڑا تھا – -تاہم ابھی دن میں حالات قدرے بہتر ہیں اس لیے اس بدھ کو تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے مگر نومبر سے تعلیمی ادراروں کو بند کرنا ہی پٔڑے گا –
نگران وزیر ماحولیات پنجاب بلال افضل کا سموگ بڑھنے پر تعلیمی اداروں میں چھٹی کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا۔صوبائی وزیر بلال افضل نے کہاکہ امرتسر کی جانب سے چلنے والی ہوا سے سموگ بڑھ رہا ہے تاہم اس بدھ کو چھٹی نہیں کی جا رہی۔

عامر میر نے کہاکہ صوبائی کابینہ نے آئندہ 4ماہ کیلئے بجٹ کی منظوری دیدی ہے،ترقیاتی منصوبوں کیلئے 351ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، انفارمیشن ٹیکنالوجی کیلئے 2ارب روپے مختص کئے ہیں، ان کا کہناتھا کہ غیرقانونی غیرملکیوں کیخلاف یکم نومبر سے کریک ڈاؤن ہوگا۔صوبائی وزیر اطلاعات نے ایک بار پھر الیکشن میں تاخیر کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا اور کہا کہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، اس لے لیے پورے پنجاب میں 50ہزار پولنگ سٹیشنز بنائے جائیں گے۔