اگرچہ دنیا بھر میں میچز پر سٹے بازی کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجے میں خاصی کمی دیکھنے میں آئی ہے مگر ابھی بھی کچھ لوگ اس مکروہ دھندے میں ملوث ہوکر اس کھیل کو خراب کرنے اور کھلاڑیوں کو پیسے دے کر مطلب کے نتائج لینے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں مگر تمام ممالک میں ان لوگوں کو پکڑا بھی جارہا ہے اور دنیا کے سامنے اس کا اظہار بھی کیا جارہاہے -کل بھی پاکستان ساؤتھ افریقہ کے میچ پر سٹہ بازوں کے خلاف کاروائیاں کی گئیں – تھانہ وارث خان کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان آن لائن ایپلی کیشن کے ذریعے پاک-ساؤتھ افریقہ کرکٹ میچ پر آن لائن جوا کھیل رہے تھے ،گرفتارملزمان کے قبضہ سے جوا پر لگی رقم موبائل فون،اور ٹیلی فون سیٹ کے علاوہ کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، ایل سی ڈیز بر آمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت اکرام اور ناصر کے نام سے ہوئی ہے، جنہوں نے انکشاف کیا کہ وہ کرکٹ ورلڈ کپ کے دیگر میچوں پر بھی جوا کھیلتے تھے۔