اسرائیل کی طرف سے غزہ کی پٹی پر زمینی اور فضائی حملوں میں اضافے کے بعد سینٹرل لندن میں فلسطین کے حامی ہزاروں مظاہرین ایک بار پھر سڑکوں پر آگئے ۔ مارچ کے شرکا نے برطانوی حکومت سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا ۔ یہ احتجاج وزیراعظم رشی سوناک کے ڈاؤننگ سٹریٹ دفتر سے گزرنے کے بعد پارلیمنٹ کے ایوانوں کے باہر ختم ہونا تھا۔

 

اس موقع پر مظاہرین نے دنیا کی مجرمانہ خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا -مظاہرین کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتیں اس لمحے میں ٹھیک سے کام نہیں کر رہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم عوام یہاں ہیں،ہم جنگ بندی کا مطالبہ کر رہے ہیں، فلسطینیوں کے حقوق، زندہ رہنے کا حق، انسانی حقوق، ہمارے تمام حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ احتجاج حماس کے متعلق نہیں ہے بلکہ فلسطینیوں کی زندگیوں کی حفاظت کے لیے ہے۔حماس کی غلطی کی سزا فلسطینیوں کو کیوں مل رہی ہے -غزہ میں ہونے والی اسرائیلی جارحیت کے سبب شہید فلسطینیوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کرگئی -غزہ میں 50 فیصد گھر ملیامیٹ -ٹیلیفون اور انٹرنیٹ بھی کام نہیں کررہا جس کی وجہ سے دنیا بھر میں بے چینی بڑھ رہی ہے –