نون لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی مشکل میں آج اس وقت پھر اضافہ ہوگیا جب اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کو عدلیہ مخالف تقریر پر عدالت طلب کرلیا – مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی عدلیہ کے خلاف تقاریر سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نوازشریف کے خلاف توہین عدالت درخواست کی سماعت کریں گے۔ درخواست مقامی شہری عدنان اقبال کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس پر سماعت 15 نومبر کو ہو گی۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے 2018 میں کی گئی مبینہ عدلیہ مخالف تقاریر پر توہین عدالت سے متعلق کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔یہ بھی ہوسکتا ہے کہ نون لیگ کے خلاف ایک اور درخواست بھی دائر ہوجائے کیونکہ 10 مئی 2023 کو نون لیگ اور اس کے اتحادی سپریم کورٹ پر نہ صرف چڑھ دوڑے تھے بلکہ سابق چیف جسٹس کو انتہائی غلیظ گالیاں بھی دی تھیں اور سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف کھل کر تقاریر کرڈالی تھیں –