پاکستان میں 10 نشان حیدر پانے والوں کے ساتھ ایک اور شہید کی تصویر بھی لگائی جاتی ہے جنہیں 1948 کی کشمیر جنگ میں بے مثال بہادری کے جوہر دکھانے کے بعد شہادت نصیب ہوئی تھی -وہ جانباز دلیر سپاہی سیف علی جنجوعہ ہیں –
نائیک سیف علی جنجوعہ شہید( نشان حیدر )کا 75واں یوم شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہےنائیک سیف علی جنجوعہ شہید “تمغہ ہلالِ کشمیر” کی آج 75ویں برسی منائی جارہی ہے ، انہیں 1948 میں بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کرنے پرآزاد جموں و کشمیر حکومت نے “ہلال کشمیر” کے اعزاز سے نوازا گیا جو نشان حیدر کے مساوی ہے۔۔افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
*آئی ایس پی آر*
*راولپنڈی؛26 اکتوبر2023:*افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کا نائیک سیف علی جنجوعہ شہید، نشان حیدر کے 75ویں یوم شہادت کے موقع پر خراج عقیدت
نائیک سیف علی جنجوعہ نے1948کی کشمیر جنگ کے دوران بھارتی فوج کے لگاتار حملوں کے خلاف پیر… pic.twitter.com/7skZtEbaJF
— The Pakistan Daily (@ThePakDaily) October 25, 2023
23 اپریل 1922ء میں پیدا ہونے والے سیف علی جنجوعہ نے 18 سال کی عمر میں برٹش انڈین آرمی کی رائل کور میں بطور سپاہی شمولیت اختیار کی،اس دوران وہ دوسری جنگ عظیم میں چار سال بیرون ملک محاذ پر بھی تعینات رہے،،جنگ کے بعد ان کی یونٹ جالندھر اور لاہور میں تعینات ہوئی ۔قیام پاکستان کے بعد وہ اپنے آبائی علاقے میں آکر سردار فتح محمد کریلوی کی حیدری فورس میں شامل ہوگئے، جو بعدازاں آزاد کشمیر رجمنٹ کا حصہ بنی ، سیف علی جنجوعہ کی قائدانہ صلاحیت کو دیکھتے ہوئے انہیں نائیک کے عہدے پر ترقی دے د ی گئی۔
بعد ازاں انہیں پلاٹون کمانڈر بنا کر مینڈھر سیکٹر پر پیر کالیوا کے مقام پر دشمن کا حملہ روکنے کا حکم ملا، جہاں انہوں نے بھارتی فوج کے پورے بریگیڈ سے جوانمردی کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے جرات اور بہادری کی لازوال داستان رقم کی۔ان کی پلاٹون نے دستیاب فائر پاور اور مختصر نفری کے ساتھ بھارتی بریگیڈ کے چار حملے پسپا کئے۔نائیک سیف علی جنجوعہ نے1948کی کشمیر جنگ کے دوران بھارتی فوج کے لگاتار حملوں کے خلاف پیر کلیوہ پہاڑی کا بہادری سے دفاع کیا۔ اور دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لے جان کی بازی لگادی ۔
بِلا شُبہ نائیک سیف علی جنجوعہ کا یومِ شہادت افواج پاکستان کی مادر وطن کیلئے دی جانے والی قربانیوں کا مظہر ہے- ان کی شہادت پر پاک فوج کی جانب سے بھی پیغام جاری کیا گیا ہے -ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان کے یہ درخشندہ ستارے جنہوں نے ملک کی آبرو کیلئے اپنی جان نچھاور کی بِلاشُبہ عزت و تکریم کے مستحق ہیں۔ پوری قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔