اسرائیل کے ظالمانہ حملوں نے پورے عالم اسلام کے دل زخمی کررکھے ہین اب تک کی جنگ مین 5 ہزار سے زیادہ بے گناہ اور معصوم فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں جن میں 2 ہزار بچے بھی شامل ہیں -اس وحشیانہ عمل کی پوری دنیا میں مزمت جاری ہے اور ہرمکتب فکر اور ہر مزہب کے لوگ دنیا بھر میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف سڑکون پر ہیں -پاکستانی بھی اس وقت گہرے صدمے میں ہیں -اور حکومت سے مطالبہ کررہے ہی کہ فلسطین کے ساتھ جس حد تک ممکن ہو اظہار یکجہتی بھی کیا جائے اور ان کی مدد بھی کی جائے –
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے فلسطین کے سفیر احمد جواد نے ملاقات کی-پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے باعث فلسطینیوں کے جانی نقصان پر اظہار تعزیت کیا۔ ملاقات میں اسرائیلی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے، اسکولز، یونیورسٹیز، امدادی کارکنوں اور ہسپتالوں پر حملوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ غزہ سے فلسطینیوں کا جبری انخلاء انسانیت کے خلاف جرائم کا عکاس ہے، انھوں نے اقوام عالم سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا ان کی اپیل تھی کہ عالمی برادری اسرائیلی فوج کو جاری مظالم کی حوصلہ افزائی سے باز رکھنے کےلیے متحرک ہو۔ انھوں نے 1967 سے قبل سے سرحدی بنیاد پر قائم فلسطینی ریاست کی حمایت کا اعادہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کے مظالم انسانیت اور شہری اقدار کی خلاف ورزی کے عکاس ہیں۔