پیپلزپارٹی کراچی کے صدر سعید غنی کا کہنا ہےکہ ن لیگ جیل میں موجود چیئرمین پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کررہی ہے لیکن پیپلزپارٹی کسی پر پابندی کے حق میں نہیں ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ ایک شخص علاج کرانے باہرگیا تھا، یہ جلا وطنی کا لفظ کہاں سے آگیا، تاثر دیا جارہا ہے نواز شریف کسی انڈر سٹینڈنگ کے تحت آئے ہیں، یہ بھی تاثر دیا جارہا ہے کہ نوازشریف کو وزیراعظم بنوایا جائے گا، امید ہے نوازشریف اس تاثرکی نفی کریں گے، الیکشن میں عوام جسے منتخب کرے اسے وزیراعظم بننا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ نگران پنجاب حکومت (ن) لیگ کی ایماء پر چل رہی ہے، تمام جماعتوں کو لیول پلئینگ فیلڈ ملنی چاہئے، کسی جماعت کو لاڈلے والی ٹریٹمنٹ نہیں ملنی چاہئے۔ یہ نہیں ہونا چاہئے (ن) لیگ کے لئے میدان الگ اور ہمارے لئے الگ ہو۔سعید غنی نے مزید کہا کہ جتنی جلدی انتخابات ہوں گے اتنی ہی جلدی ملک بحرانوں سے نکلے گا۔
پیپلزپارٹی چئیرمین پر کسی پر پابندی کے حق میں نہیں ہے؛سعید غنی
You Might Also Like
TAGGED:
انتخابات, پابندی, پی ٹی ائی, پیپلزپارٹی کراچی, سعید غنی
Sign Up For Daily Newsletter
Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Leave a comment
Leave a comment
Stay Connected
- Advertisement -