�اداکارہ میرا جن کی شادی اور محبتو ں کے قصے پوری دنیا سن چکی ہے آج کل پھر خبروں میں رہنے کے لیے ایسے بیانات دے رہی ہیں کہ لڑکوں کی توجہ ان کی جانب بڑھ سکے -میرا اپنی خوبصورت انگلش کی وجہ سے اکثر ٹرولنگ کا شکار بھی ہوجاتی ہیں مگر ان کو اس کی کوئی پرواہ نہیں -آج کل ان پر شادی کا جنون سوار ہے اور وہ اپنے لیے ایک خوبصورت رشتے کی تلاش میں ہیں –
اداکارہ میرا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی والدہ کی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں میرا کی والدہ ہسپتال میں بیڈ پر لیٹی ہیں اور اپنی صحت کے حوالے سے بتا رہی ہیں ان کا کہنا تھا کہ ان کا گھرانہ اس وقت بدترین بیماریوں میں گھرا ہوا ہے میری والدہ اور بہن دونوں بہت علیل ہیں ۔ میرا نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال سے، میں نے اپنے خاندان پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے اپنے کیریئر کو روک دیا ہے، میری والدہ برسوں سے بیماری میں مبتلا ہیں اور حال ہی میں ان کی سرجری ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری بہن کو حال ہی میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، میں اس وقت اپنی زندگی کے مشکل ترین دور گزر رہی ہوں۔ تاہم انھوں نے اس درد کو کم کرنے کا آسان حل بھی پاکستانیوں کو بتادیا -اداکارہ نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی میرے لیے کوئی ایسا جیون ساتھی بھیج دے جس کے ساتھ میں اپنا دکھ اور خوشی بانٹ سکوں۔ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک ان کی بہن اور والدہ کو صحت کاملہ اور ان کو ان کی پسند اور خواہش کا جیون ساتھی جلد از جلد عطا فرمائے –
