تمام تجزیہ کاروں کا خیاال تھا کہ اگر نواز شریف وطن واپس آجاتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ ملک انتخابات کی جانب بڑھ رہا ہے آج نواز شریف پاکستان پہنچ گئے -جس کے بعد جے یو آئی ایف کے رہنما فضل الرحمان نے بھی سیاسی سرگرمیوں کا فیصلہ کرلیا – ،جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی متحرک ہوگئے انہوں نے بلوچستان اور سندھ کے دورے کا فیصلہ کر لیا ۔ مولانا فضل الرحمان سب سے پہلے 28 اکتوبر کو اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچیں گے اورےیوآئی بلوچستان کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے مولانا فضل الرحمان 29 اکتوبر کو کوئٹہ ہائی گراﺅنڈ میں طوفان الاقصی کانفرنس سے خطاب کریں گے ، اس کے بعد وہ 30 اکتوبر کوئٹہ میں مختلف سیاسی قائدین سے ملاقاتیں کریں گے ۔ 1 نومبر کو مولانا کوئٹہ سے کراچی روانہ ہوں گےاور سندھ میں جےیوآئی کے زیراہتمام امن مارچ کی قیادت کریں گے، 2 نومبر کو کراچی میں امن مارچ کے اختتام پر طوفان الاقصی جلسہ عام سے خطاب کریں گے اورکراچی میں سیاسی قائدین سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ اس کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ انتخابی اتحاد پر بھی گفتگو ہوگی –