پنجاب پولیس میں سینکڑوں خالی آسامیوں پر بھرتیاں شروع ہو گئیں

Mashkoor Hussnain
3 Min Read

وہ نوجوان جو سرکاری نوکری کی تلاش میں ہیں ان کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ پنجاب پولیس میں سینکڑوں خالی آسامیوں پر بھرتیاں شروع ہو گئیں۔پنجاب پولیس کی طرف سے سینئر سٹیشن اسسٹنٹ کی 21اور پولیس سٹیشن اسسٹنٹ (پی ایس اے) کی 835خالی آسامیوں پر بھرتیاں کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ خواہش مند نوجوان پنجاب پولیس کی آفیشل ویب سائٹ سے فارم ڈاﺅن لوڈ کر سکتے ہیں۔درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 28اکتوبر ہے۔ ملازمت کے لیے اپلائی کرنے والوں کے لیے امیدوار کی عمر 18سال سے 25سال کے درمیان ہونا لازمی ہے اور متعلقہ ضلع کا ڈومیسائل ہونا لازمی ہوگا ۔
اس پوسٹ کے لیے امیدواروں کی تعلیمی قابلیت کمپیوٹرسائنس میں انٹرمیڈیٹ (آئی سی ایس)ہونی چاہیے ۔پی ایس اے امیدواروں کے لیے انگریزی ٹائپنگ سپیڈ 35الفاظ فی منٹ اور اردو ٹائپنگ رفتار 25الفاظ فی منٹ ہونی لازمی ہے۔ منتخب امیدواروں کی فہرست ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں اور پنجاب پولیس کی آفیشل ویب سائٹ پر آویزاں کی جائے گی۔ان ملازمتوں میں خواتین کے لیے 15فیصد، اقلیتوں کے لیے 5فیصد اور معذور افراد کے لیے 3فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کس شہر میں کتنی آسامیاں خالی ہیں سب سے زیادہ ضلع لاہور میں 199 آسامیاں ہیں ، شیخو پورہ میں 24، ننکانہ صاحب میں 8، قصور میں 4، فیصل آباد میں 38، چنیوٹ میں 5، جھنگ میں 4، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 3، گوجرانوالہ میں 52، گجرات میں 24، حافظ آباد میں 6، منڈی بہاﺅالدین میں 5، سیالکوٹ میں 50، نارووال میں 12، سرگودھا میں 32، بھکر میں 4، خوشاب میں 12، میانوالی میں 25، ساہیوال میں 4، اوکاڑہ میں 1، پاکپتن میں 3، راولپنڈی میں 61، اٹک میں 10، چکوال میں 15، جہلم میں 12، ملتان میں 71، لودھراں میں 8، خانیوال میں 13، ویہاڑی میں 6، بہاولپور میں 7، بہاولنگر میں 3، رحیم یار خان میں 18، ڈیرہ غازی خان میں 40، لیہ میں 6، مظفر گڑھ میں 32 اورراجن پور میں 17 نوجوانوں کو پولیس میں بھرتی کیا جائے گا ۔

Share This Article
Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *