شاہ رخ خان نے جب سے فلمی دنیا میں قدم رکھا ہے انھوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا -وہ عرصہ 30 سال سے بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کررہے ہیں مگر جتنی مقبولیت ان کی 2 فلموں پٹھان اور جوان کو ملی اور جتنا بزنس ان 2 فلموں نے کیا اس نے انہیں واقعئی بھارتی فلم انڈسٹری کا بادشاہ بنا دیا ہے -شاہ رخ خان نے رواں سال بالی ووڈ کو دی جانے والی دو سُپر ہٹ فلمیں ‘پٹھان’ اور ‘جوان’ شامل ’ ریلیز کے بعد سے ابتک باکس آفس پر چھائی ہوئی ہیں ، جس کے بعد انہیں جان سے مار دینے کی دھمکیاں ملنی شروع ہوگئی ہیں -ان کی جان کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لیے مہاراشٹر حکومت نے کنگ خان کی سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کو قتل کے دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے ہیں جس کے بعد مہاراشٹر حکومت نے کنگ خان کو Y+ سیکورٹی فراہم کی ہے، مہاراشٹر کے وی آئی پی سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈوز کی ٹیم ہر وقت بالی ووڈ سُپر اسٹار کے ساتھ رہے گی اور ان کو فول پروف سیکیوریٹی فراہم کرے گی اس سے پہلے ان کی حفاظت کے لیے 2 گارڈ دیے گئے تھے ۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ ممبئی میں شاہ رخ خان کے گھر ‘منت’ کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے، ممبئی پولیس کے 4 اہلکار 24 گھنٹے اداکار کے گھر کی حفاظت کریں گے، اس کے علاوہ اداکار جب بھی کہیں گھر سے باہر جائیں گے تو ان کی سیکیورٹی میں ایک تربیت یافتہ کمانڈو کے ساتھ ٹریفک کلیئرنس گاڑی بھی ہوگی جو ٹریفک کو کلیئر کرے گی تاکہ کوئی اداکار کی گاڑی کے آگے یا پیچھے نہ آئے۔
ایس کے آر کی فلم پٹھان‘ نے 1050 کروڑ کا مجموعی بزنس کیا جبکہ ان ہی کی دوسری کی ’جوان‘ اب تک پوری دنیا میں 1090 کروڑ کا بزنس کرچکی ہے۔شاہ رخ خان کی دونوں فلمیں 2141 کروڑ کا بزنس کرچکی ہیں -جس کے بعد شاہ رخ خان بھارتی فلم انڈسٹری کے پہلے اور واحد اداکار بن گئے ہیں جن کی دو فلموں نے ایک برس میں ایک ہزار سے زائد کا بزنس کیا ہے۔ان دنوں شاہ رخ خان اپنی ایک اور فلم ڈنکی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں -جس کے بارے میں پیشن گوئی کی جارہی ہے کہ یہ جوان اور پٹھان کو بھی بزنس میں پیچھے چھوڑ دے گی –