عثمان ڈار کے ٹی پر انٹرویو کے کچھ دیر بعد ہی عثمان ڈار کی والدہ کا ایک ویڈیو بیان سامنے آیا تھا جس میں یہ کہا گیا تھا کہ ان کی فیملی کو ہراساں کرنے اور عثمان ڈار کو کیمرے کے سامنے لانے کے پیچھے خواجہ آصف کا ہاتھ ہے -اس پر آب خواجہ آسف کا ردعمل بھی آگیا ہے -پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عثمان ڈار والے کیس میں میرا ردعمل دینا بنتا ہی نہیں، عثمان ڈار کی والدہ کے لیے میرے دل میں بڑی عزت ہے وہ میری بڑی بہنوں جیسی ہیں ۔
جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عثمان ڈار کی والدہ میرے لیے بڑی بہنوں جیسی ہیں، ان کی بہت عزت کرتا ہوں، تاہم ان کا کہنا تھا کہ ڈار فیملی 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہے ،عثمان ڈار کے گھر والوں کے بیانات میں خاصے تضاد ہیں، ان کے گھر والے والدہ اور بھائی اپنے بیانات کو پہلے آپس میں ملا لیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کو ایک ہی دن ایک ہی وقت میں ملک بھر میں فوجی تنصیبات پر حملہ کیا گیا، 9 مئی کے واقعات پر اب یہ لوگ خود شہادتیں دے رہے ہیں۔
عثمان ڈار کی والدہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ سیاست عثمان نے چھوڑی ہے میں نے نہیں، انہوں نے سیاسی مخالفین کو للکارتے ہوئے کہا تھا کہ جو تم چاہتے تھے تم نے کرلیا ، اب میں تمہارا مقابلہ کروں گی۔اب سیاسی میدان میں پتہ چلے گا کہ میں ’’شیر ‘‘کا کیا حشر کرتی ہوں۔لگتا یہی ہے کہ اب جب بھی الیکشن ہوں گے تو خواجہ آصف کے مقابلے میں عثمان ڈار کی والدہ ہی مدمقابل ہوں گی اور اس الیکشن پر پورے پاکستان کی نظر رہے گی –