الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کو بلے کا نشان الاٹ کردیا تھا مگر کل سے ایک بار پھر پارٹی قائد اور بلے کے نشان سے میڈیا پر گفتگو جاری ہے کہ اس بار بیلیٹ پیپر پر نہ بلے کا نشان ہوگا نہ ہی عمران خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے گی اس خبر نے پی ٹی آئی کی پریشانیوں میں اضافہ کیا تو یہ جماعت پھر انصاف کے لیے عدالت کی جانب دیکھنے لگی -پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن سے نااہلی فیصلہ معطل کرنے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ توشہ خانہ کیس میں سزاکیخلاف مرکزی اپیل میں ترمیم کرکے سٹیٹ کو فریق بنانے کی اجازت دی جائے،درخواست میں مزید کہاگیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ،چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کا نوٹیفکیشن توشہ خانہ کیس میں سزا کی بنیاد پر جاری ہوا، چیئرمین پی ٹی آئی کو انتخابات میں حصہ لینے کیلئے نااہل قرار دیاگیا۔اب پوری جماعت کی نظریں اسلام آباد ہائی کورٹ پر مرکوز ہیں دوسری جانب عدالتیں بھی اپنے فیصلوں پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے ایک ادارے سے خوش نہیں ہیں اس لیے اس بار کسی قسم کا فیصلہ بھی عدالت سے آسکتا ہے –