الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات کے اعلان کے بعد ملک بھر میں مختلف سیاسی جماعتوں نے انتخابی مہم شروع کردی ہے مگر تحریک انصاف کے انتخابی مہم کی اجازت نہیں دی جارہی اس پر پی ٹی آئی ورکرز میں شدید بےچینی بڑھتی جارہی ہے -اسی حوالے سے آج پی ٹی آئی نے اہم قدم اٹھایا ہے – پشاور ہائیکورٹ میں صوبائی صدر پاکستان تحریکِ انصاف علی امین اور دیگر رہنماؤں نے انتخابی مہم کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست دائر کر دی۔عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں صوبائی حکومت اور آئی جی پولیس کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواستگزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس انتخابی مہم میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے،دیگر سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم اور جلسوں کی اجازت ہے لیکن پی ٹی آئی کو نہیں۔درخواستگزار نے کہا کہ کرک میں ورکر کنونشن پر پولیس نے شیلنگ کی اور کارکنوں کو حراست میں لیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی کو پُرامن انتخابی مہم کی اجازت دی جائے۔تحریک انصاف والوں کو یقین ہے کہ عدالتیں ان کو انصاف فراہم کریں گی اور انکی جماعت کو بھی بھرپور کمپین چلانے کی جلد آزادیی مل جائے گی -اگر ایسا نہ ہوا تو الیکشن کی شفافیت پر دنیا بھر میں شور بھی مچے گا اور سوال بھی اٹھیں گے –