پاکستانی قوم کو گلہ تھا کہ 1000 روپے بل ادا نہ کرنے والے کو پولیس تھانے لے جاتی ہے مگر وہ ارب پتی لوگ جن کے ذمے کروڑوں روپے واجب الادا ہیں ان کو وہی پولیس افسران جنھوں نے انہیں تھانے میں بند کرنا ہے سلیوٹ مارتے ہیں مگر آج پہلی بار ایک ایسے کروڑ پتی تاجر کو حوالات میں بند کرکے تصویر میڈیا کے ساتھ شئیر کی گئی جس کے ذمے بجلی کے بل کے 12 کروڑ واجب الادا تھے -تفصیلات کے مطابق ارب پتی کاروباری شخصیت اور مشہور زمانہ ’ ماسٹر ٹائلز ‘ کے مالک شیخ محمود اقبال کو مسلسل چیک باﺅنس ہونے کے بعد آخر کار گرفتار کر لیا گیاہے ، ایف آئی آر میں موقف اختیا ر کیا گیاہے کہ شیخ محمود گوجرانوالہ الیکٹر ک پاور کمپنی کے 12 کروڑ روپے کے نادہندہ ہیں ، انہوں نے بجلی استعمال کی اور ادائیگی کے وقت چیک دیئے جو کہ باﺅنس ہو گئے ہیں ۔ یاد رہے کہ حکومت نے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف سخت کارروائیوں کا آغاز کر رکھاہے اور کسی کو بھی رعایت نہیں دی جارہی ہے ۔آج کے اس واقعے کے بعد پہلی مرتبہ ان تاجروں کی نیند اڑ گئی ہوگی جن کے دہایوں سے بل قوم اب تک ادا کرتی چلی آرہی ہے –
