کل پاکستان میں جشن عید میلادالنبی پورے عقیدت و احترام سے منایا جائے گا -اس سلسلے میں ملک بھر میں گلیاں اور بازروں کی سجاوٹ کا عمل جاری ہے -تاہم اس سلسلے میں محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی سامنے آگئی ہے -ان کا کہنا ہے کہ کل عیدمیلاد النبی ﷺ پر لاہور سمیت ملک بھرمیں بارش کا کافی امکان ہے –
نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مغربی ہوائیں آج شام ملک کے بالائی حصوں میں داخل ہوں گی جس کے سبب کل عیدمیلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
نیویارک میں جشن عید میلادالنبیٌ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ نیویارک کی فضائیں اللّہ اور اللّہ کے رسولٌ کے نعروں سے گونجتا رہا۔ الحمدواللّہ امریکہ کی سرزمین میلادالنبیٌٌ کا سلسلہ ہم نے ۳۵ سال پہلے شروع کیا۔ pic.twitter.com/Q8I9aQYszo
— Think Tank (@RRazzaqPMLN) September 25, 2023
کیونکہ جشن کے موقع پر بچے بڑے گلیوں اور سڑکوں پر نکل آتےہیں اس لیے موسمیاتی ادارے کی جانب سے مزید کہا گیا کہ شہری بھرپور طریقے سے آقا کا میلاد منائیں مگر موسلادھار بارش کے دوران بجلی کی تنصیبات سے دور رہنے سمیت احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور آندھی کے دوران محفوظ مقامات پر موجودگی یقینی بنائیں۔