ملک بھر میں سردار انبیاء ﷺ کی آمد پر جشن کی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئیں

Mashkoor Hussnain
1 Min Read

کل پاکستان میں جشن عید میلادالنبی پورے عقیدت و احترام سے منایا جائے گا -اس سلسلے میں ملک بھر میں گلیاں اور بازروں کی سجاوٹ کا عمل جاری ہے -تاہم اس سلسلے میں محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی سامنے آگئی ہے -ان کا کہنا ہے کہ کل عیدمیلاد النبی ﷺ پر لاہور سمیت ملک بھرمیں بارش کا کافی امکان ہے –
نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مغربی ہوائیں آج شام ملک کے بالائی حصوں میں داخل ہوں گی جس کے سبب کل عیدمیلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

 

کیونکہ جشن کے موقع پر بچے بڑے گلیوں اور سڑکوں پر نکل آتےہیں اس لیے موسمیاتی ادارے کی جانب سے مزید کہا گیا کہ شہری بھرپور طریقے سے آقا کا میلاد منائیں مگر موسلادھار بارش کے دوران بجلی کی تنصیبات سے دور رہنے سمیت احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور آندھی کے دوران محفوظ مقامات پر موجودگی یقینی بنائیں۔

Share This Article
Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *