عمران خان سے وفاداری کا علی محمد خان کو صلہ مل گیا -9 مئی کے واقعات کے بعد وہ کئی ماہ تک پابنس سلاسل رہے -مگر انھوں نے شدید دباؤ کے باوجود پارٹی چھوڑنے سے انکار کردیا تھا – پاکستان تحریک انصاف نے علی محمد خان سمیت 4 رہنماؤں کو پارٹی کا ترجمان مقرر کردیا۔ ان میں 2 سیاستدان جبکہ 2 وکیل شامل ہیں جو مشکل ترین حالات میں پارٹی کے ساتھ چل رہے ہیں اور میڈیا پر آکر پارٹی موقف بھی بیان کرتے ہین اور نون لیگ یا دوسری جماعتوں کو ترکی با ترکی جواب بھی دیتے ہیں –
تحریک انصاف کی جانب سے جاری ہونیوالے اعلامیے کے مطابق بیرسٹر گوہر خان، شعیب شاہین اور رؤف حسن کو بھی پاکستان تحریک انصاف کا ترجمان مقرر کردیا گیا ہے، نامزد ترجمان قانونی اور سیاسی امور پر پارٹی مؤقف سے آگاہ کریں گے۔خیال رہے کہ رؤف حسن سیکرٹری انفارمیشن پاکستان تحریک انصاف کے عہدے پر بھی فائز ہیں وہ تحریک انصاف کے بانی ممبران میں سے تھے مگر پھر فصلی بٹیروں کے انے کے بعد ان کے عمران خان کے ساتھ فاصلے بڑھ گئے تھے پھر مشکل وقت میں وہ مفاد پرست تو دوڑ گئے مگر رووف حسن ایک بار پھر کپتان کی حمایت میں ان کے ساتھ کھڑے ہوگئے – جبکہ شعیب شاہین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کے رکن اور پارٹی چیئرمین کے وکیل ہیں۔