پاکستان میں موسم نے انگڑائی لینی شروع کردی ہے اور 6 ماہ سے گرمی سے ستائے لوگوں نے پہلی بار سکھ کا سانس لیا -آج لاہور میں بھی سارا دن بادل چھائے رہے اور ٹھنڈی ہوا نے موسم کو خوشگوار بنادیا – محکمہ موسمیات نے آج سے 24 ستمبر تک ملک بھر میں بارشوں کے نئے سپیل کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے بیش تر علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے سجاول، عمرکوٹ اور تھرپارکر میں تیز اور موسلار دھار بارش متوقع ہے جس کے سبب بعض نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ظاہر کردیا گیا ہے۔
More rain-wind/thundershower predicted from Friday to Sunday
Weak to moderate moist currents from Arabian Sea are likely to penetrate in upper parts of the country from 22ndSeptember, 2023. A westerly wave is also likely to affect upper parts on 22ndSeptember. #rain pic.twitter.com/3AfUJpM27s
— Pak Met Department محکمہ موسمیات (@pmdgov) September 22, 2023
دوسری طرف کشمیر، مری، گلیات، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، گلگت، لکی مروت اور بنوں سمیت کرک اور وزیرستان میں بارش بھی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں کے باعث مری، گلیات، کشمیر اور ہزارہ ڈویژن میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔