پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا کہ ایک ہی مرتبہ پٹرول کی قیمت میں 26 روپے سے زیادہ کا اضافہ کیا گیا ہو -پٹرول کے اس اضافے سے مہنگائی کا طوفان آنا شروع ہوگیا اور غریب عوام مزید مشکلات کا شکار ہوگئے -حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا ضافے کے پیش نظر پبلک ٹرانسپورٹرز نے من مانے کرایوں کی وصولی شروع کر دی گئی ہے ،لاہور سے دیگر شہروں کے کرایوں میں 300 سے 400 روپے تک اضافہ کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق لاہو ر سے کراچی کا کرایہ چھ ہزار سے بڑھا کر 7 ہزار روپے کر دیا گیا ،روالپنڈی کا کرایہ دو ہزار سے 2200 ، پشاور کا کرایہ 2500 سے 2750 روپے ،لاہور سے کوئٹہ کا کرایہ 4400 سے بڑھ کر 4650 روپے ، لاہور سے مری کا کرایہ 2400 سے بڑھ کر 2650 روپے کر دیا گیا ہے ۔نگران حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد پٹرول کی قیمت میں 50 روپے اضافے سے ٹرانسپورٹ اتھارٹی بھی بے بس ہو کر رہ گئی ،اسلام آباد سٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ 40 روپے سے 50 روپے ہو گیا ،راولپنڈی سے روات کرایہ 140 سے بڑھا کر 170 روپے ہو گیا ،ریلوے سٹیشن سے کچہری چوک کا کرایہ 50 سے بڑھا کر 60 روپے کر دیا گیا،ریلوے سٹیشن سے ٹیکسلا تک کا کر120 روپے سے بڑھا کر 160 روپے کر دیا گیا ،راولپنڈی سے دیگر شہروں کو جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایو ں میں بھی اضافہ کر دیا گیاہے ، ، گڈزٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ،گڈ ٹرانسپورٹرز نے فی 10 کلومیٹر کیلئے 200 روپے اضافہ کر دیا گڈ ز ٹرانسپورٹ کرایوں میں اجافے سے ایشائے خوردو نوش بھی مہنگی ہو گئی ہیں ۔مگر اس بھی بڑا ظلم یہ ہے کہ عوام اب اس پر احتجاج کے بھی قابل نہیں رہی اور اگر کوئی احتجاج کے لیے باہر نکلتا ہے تو پولیس اسے تشدد کا نشانہ بھی بناتی ہے اور ان کے خلاف مقدمات بھی قائم کرکے تھانے میں بند کردیا جاتا ہے جس سے عوام میں بہت زیادہ نفرت کی فضا پیدا ہورہی ہے –