جب سے سوشل میڈیا پر اسلام کا اصل چہرہ غیرمسلموں کے سامنے آنے لگا ہے اور وہ اسلام کی تعلیمات کے بارے میں جاننے لگے ہیں لوگوں کی ایک کثیر تعداد اسلام قبول کرنے کی طرف مائل ہورہی ہے ان میں عام لوگوں کے ساتھ ساتھ دنیا کے ہر مکتب فکر (جن میں شوبز ،ریسلر،مزہبی سکالر ،کھلاڑی اور سیاسی شخصیات شامل ہیں) کی اہم اور مشہور ترین شخصیات بھی شامل ہیں -اب ان میں ایک فٹ بالر کے نام کا اضافہ ہوگیا ہے -سعودی عرب کے الطائی فٹبال کلب کے ڈیفینڈر رابرٹ باؤر نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کردیا۔

 

سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر سعودی کلب کے ڈیفینڈر رابرٹ باؤر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا، جس میں وہ نماز پڑھتے دکھائی دے رہے ہیں۔انہوں نے اپنے پیغام میں انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اپنی اہلیہ اور اس کے خاندان کے ہمراہ دائرہ اسلام میں داخل ہوگیا ہوں، آپ سب کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری مدد اور حوصلہ افزائی کی۔ جرمن فٹبالر رابرٹ باؤر سعودی پروفیشنل لیگ میں ایک سالہ معاہدے کے تحت الطائی ایف سی کی نمائندگی کررہے ہیں ۔انھوں نے جرمنی کی جانب سے ورلڈ کپ بھی کھیلا اور اولمپکس کی اس ٹیم کا بھی حصہ رہے جس نے چاندی کا تمغہ جیتا تھا تھا –