استحکام پاکستان پارٹی نے ایکشن کمیشن سے شاہین کا نشان مانگا تھا مگر اس پر اس سے پہلے یہ نشان ایک اور جماعت کو الاٹ ہوچکا تھا اس لیے اس نے بھی الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا کہ یہ نشان ہمارا ہے اس پر الیکشن کمیشن نے آئی پی پی کو چڑیا کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑنے کا مشورہ دیا تھا تاہم اب اس پر الیکشن کمیشن کا جواب آگیا ہے -الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کے نام پر استحکام پاکستان تحریک کے اعتراض پر فیصلہ سنا دیا،محفوظ شدہ فیصلہ ڈپٹی ڈائریکٹر لا ونگ الیکشن کمیشن صائمہ طارق جنجوعہ نے پڑھ کر سنایا، الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان تحریک کی درخواست مسترد کردی ۔اسی طرح استحکام پاکستان تحریک نے بھی کہا تھا کہ کہ یہ ہماری جماعت کا نام ہے اور رجسٹرڈ ہے لہزا جہانگیر ترین اپنی پارٹی کا کوئی اور نام رکھیں

 

 

اس کے جواب میں الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ استحکام پاکستان پارٹی اور استحکام پاکستان تحریک کے ناموں میں فرق واضح ہے،استحکام پاکستان پارٹی کے اندراج اور پارٹی نشان دینے کا معاملہ زیرالتوا ہے ،فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ استحکام پاکستان تحریک کا استحکام پاکستان پارٹی کے نام پر اعتراض کو مسترد کیا جاتا ہے،استحکام پاکستان پارٹی کے اندراج کا معاملہ الیکشن کمیشن قانون کے مطابق آگے بڑھائے گا۔