ڈاکٹر ی چھوڑ کر عالم دین بن جانے ولے پاکستان کے سب سے معروف سکالر مولانا طارق جمیل نے نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور بہت سے رازوں سے پردہ اٹھایا -انھوں نے بھارتی سٹار اداکار سلمان خان کے متعلق بھی بات کی – میزبان کے سوال پر طارق جمیل نے بتایا کہ ’دراصل میرے دوست کا بھارت میں کاروبار ہے اور اس نے مجھے بتایا کہ ممبئی میں اپنے پارٹنر کے گھر قیام کے دوران اس کا سلمان خان سے تعارف ان کے پارٹنر کے ذریعے ہوا تھا‘ جب ان کے دوست کا تعارف ہوا اور سلمان خان کو بتایا کہ یہ پاکستان سے آئے ہیں تو سلمان خان نے فوراپوچھا کہ کیا آپ مولانا طارق جمیل کو جانتے ہیں۔مولانا طارق جمیل نے کہا کہ میرا دوست یہ سن کر حیران رہ گیا اوراس نے سلمان خان سے پوچھا کہ آپکو مولانا طارق جمیل کا کیسے پتا؟جس پر سلمان خان نے میرے دوست کو کہا کہ یہ ریک دیکھو یہ سارا ان کی ڈھیروں سی ڈیز سے بھرا ہوا ہے

 

 

نامور اسلامک اسکالر طارق جمیل نے یہ بھی بتایا ہے کہ سلمان خان کی بہنیں بھی باقاعدہ میرا بیان سنتی ہیں اور ان کے گھر میں بھی میرے بیانات سنے جاتے ہیں -انھوں نے اسی پروگرام میں اپنے داڑھی رکھنے اور عمامہ پہننے کے حوالے سے بھی دلچسپ واقعہ سنایا -رواں سال جولائی میں بھارت کے مفتی انس اور ان کی اہلیہ ثناءخان ، جو سابق اداکارہ ہیں، کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی اور انہوں نے اس کا نام مولانا طارق جمیل کے نام پر رکھا۔اب اس معاملے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔ میزبان نادر علی نے ان سے سوال پوچھا کہ ”ثناءخان نے اپنے بیٹے کا نام آپ کے نام پر رکھا، یہ جان کر آپ کو کیسا محسوس ہوا؟“
اس سوال کے جواب میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ”مفتی انس اور ثناءخان کی شادی کا ذریعہ بھی اللہ تعالیٰ نے مجھے ہی بنایا تھا اور ثناءخان کو توبہ کی توفیق بھی اللہ نے دی اور اس کا ذریعہ اللہ نے مجھے بنایا ۔ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام میرے نام پر رکھنے سے قبل مجھ سے پوچھا تھا کہ کیا ہم اپنے بیٹے کا نام آپ کے نام پر رکھ لیں، جس پر میں نے کہا کہ ضرور رکھیں، مجھے خوشی ہو گی۔“