پاکستان کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی نسیم شاہ اپنے پرفارمنس کے ساتھ ساتھ اپنی شکل و صورت کے سبب بھی دنیا بھر میں مقبولیت کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں -اگر دنیا بھر کے سابق کھلاڑی ان کی آل راؤنڈ پرفارمنس کی تعریف کررہے ہیں تو دنیا بھر میں کرکٹ کی شوقین خواتین ان کے حسین چہرے پر قربان ہورہی ہیں -اب ایک اور بھارتی لڑکی کی ویڈیو وائرل ہورہیہے جو نسیم شاہ سے ملاقات کے لیے بھارت سے سری لنکا پہنچ گئی -کولمبو میں پاک بھارت میچ کیلئے آئی ایشا شاہ نامی بھارتی لڑکی فاسٹ بالر نسیم شاہ کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ ان کی خوبصورتی کی بھی دیوانی ہوگئی،

 

 

نسیم شاہ کی یہ بھارتی فین میچ دیکھنے کیلئے بھارت کے شہر ممبئی سے کولمبو پہنچی لیکن بارش کے باعث میچ ریزرو ڈے منتقل کیے جانے کے بعد ایشا شاہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران فاسٹ بالر کے قصیدے پڑھتے ہوئے کہا کہ خدا نے بنایا تو کیا بنایا نسیم شاہ بنایا،بھارتی لڑکی کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ بہت خوبصورت ہیں ان کی ریلز بھارت میں بھی ٹرینڈ کرتی ہیں، میرا نہیں خیال کسی کی خوبصورتی کی تعریف کرنا کوئی گناہ یا بری بات ہے ، نسیم شاہ سمیت پاکستان کے سارے کھلاڑی بھارت حتی کہ پوری دنیا میں مشہور ہیں۔اب اس لڑکی کے ریمارکس پر نسیم شاہ کا کیا جواب آتا ہے اس کا ان کے پرستاروں کو انتظار ہے مگر ساتھ ساتھ ان کی انجری کے حوالے سے بھی پاکستانیوں میں بہت بے چینی ہے –