آج سے کچھ عرصہ قبل میڈیا پر میمز بن رہی تھیں کہ عوام پر عنقریب کوڑا ٹیکس اور آکسیجن ٹیکس بھی لگنے والا ہے آج اس پر نگران حکومت نے آدھا عمل کردیا -محکمہ بلدیات نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں کوڑا ٹیکس نافذ کردیا ہے۔یہ خبر سوشل میڈیا کی بجائے نیشنل میڈیا نے چلائی –
مہنگائی سے ماری عوام پر مزید ٹیکس عائد !
محکمہ بلدیات نے پنجاب بھر کی 2468 دیہی یونین کونسلوں پر کوڑا ٹیکس لگا دیا#Expressnews #BreakingNews pic.twitter.com/kCbAZD1RgI— Express News (@ExpressNewsPK) September 10, 2023
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوڑا ٹیکس پنجاب بھر کی 2468 دیہی یونین کونسلوں پر لگایا گیا ہے، رہائشی گھروں سے 50 روپے ماہانہ اور دکانوں سے 100 روپے ٹیکس لیا جائے گا جبکہ پیٹرول پمپ، شادی ہال اور سروس اسٹیشن پر ایک ایک ہزار ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ انڈسٹریل یونٹ سے دو ہزار روپے ماہانہ ٹیکس لیا جائے گا۔منصوبےکے لیے 7404 سینٹری ورکرز بھرتی کر لیے گئے اور 12 ہزار ویلیج کونسلیں بھی بنا دی گئی ہیں،دیہات چمکیں گے پر سالانہ پانچ ارب 18لاکھ 28ہزار روپے خرچ ہوں گے اور 4 ارب ڈھائی کروڑ روپے ٹیکس کی مد میں اکھٹے ہوں گے۔لگتا یہی ہے کہ عوام کو اب کسی قسم کا کوئی بھی ریلیف ہرگز نہیں دیا جائے گا اور ان کا ہر آنے وال مہینہ پہلے سے بدتر ہوتا جائےگا -اور وہ یونہی ٹیکس پے ٹیکس بھرتے چلے جائیں گے -مگر ان کے دکھی دلوں سے بدعائیں نکلتی رہیں گی اور یہ اشرافیہ پر عزاب بن کر واپس پڑیں گی –