روس کی گرفت جنگ پر مضبوط تر ہونے لگی اور روس نے یوکرین کے وہ علاقے جن پر کچھ عرصہ قبل قبضہ کیا تھا عوام کا اعتماد حاصل کرنے کے بعد ان علاقوں میں انتخابات کروانے کا اعلان کردیا جس کا مقصد یہ ثابت کرنا ہے کہ یہاں کے لوگ روس کے ساتھ رہنا پسند کرتے ہیں

 

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس یوکرین کے مقبوضہ حصوں میں رواں ہفتے کے آخر میں بلدیاتی انتخابات کروائے گا، یوکرین کے علاقے ڈونیٹسک، لوہانسک، کھیرسن اور زاپوریزہیا میں روس کی جانب سے تعینات شدہ قانون سازوں کے لیے ووٹنگ پہلے ہی شروع ہو چکی ہے جو اتوار کو ختم ہو گی۔انسانی حقوق کی تنظیم کونسل آف یورپ کا کہنا ہے کہ روس کا یہ اقدام بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے جسے روس مسلسل نظر انداز کر رہا ہے۔ یوکرین کی وزارت خارجہ نے روس کے ان کے علاقوں میں انتخابات کروانے کے فیصلے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ جعلی انتخابات ہیں۔ یوکرینی پارلیمنٹ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ روس کی ان علاقوں میں ووٹنگ یوکرینی شہریوں کے لیے خطرہ ہے۔ یوکرینی حکام نے دوسرے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ ووٹ کے نتائج کو تسلیم نہ کریں۔مگر جس انداز سے روس نے سخت ترین حالات کا سامنا ، دلیری کے ساتھ کیا ہے کوئی ملک اس کے ساتھ ڈاریکٹ لڑائی کا رسک نہیں لے گا اور روس کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا –