گزشتہ دنوں ایشیاءکپ 2023ءمیں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل تھیں تاہم میچ بارش کی نذر ہو جانے کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔میچ تو نتیجہ خیز نہ ہوسکا البتہ ایک لڑکی اس میچ کے دوران خوب وائرل ہوگئی
میچ منسوخ ہونے سے قبل بھارت بیٹنگ کر چکا تھا پاکستان کو 266 رنز کاٹارگٹ عبور کرنا تھا مگر بارش درمیان میں آگئی اس دوران کیمرا مین لوگوں کے انٹرویو کے لیے لوگوں میں چلاگیا وہاں ایک لڑکی کو کیمرے پر دکھا یا گیا جس نے پاکستانی پرچم کے رنگ کا لباس پہن رکھا تھا اور کرکٹ کے متوالوں کی توجہ اپنی جانب مرکوز کروانے والی یہ لڑکی سبز و سفید لباس میں ملبوس تھی جبکہ اس نے اپنے ایک رخسار پر پاکستان کا پرچم اور دوسرے پر بھارت کا پرچم پینٹ کیا ہوا تھا۔
یہ لڑکی ویرات کوہلی کے آﺅٹ ہونے پر سخت افسوس کا اظہار کرتی ہے اور خود کو پاکستانی شہری بتاتے ہوئے کہتی ہے کہ وہ ویرات کوہلی کی بہت بڑی فین ہے۔ تاہم اب انکشاف ہوا ہے کہ یہ بھی بھارتیوں کا اپنے بلے باز ویرات کوہلی کی تشہیر کے لیے گھڑا گیا نیا جھوٹ تھا۔

 

 

 

جب اس لڑکی کو نیٹ پر تلاش کیا گیا تو تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ یہ پاکستانی شہری نہیں بلکہ بھارتی ہے۔ پاکستانی انٹرنیٹ صارفین نے اس لڑکی کی ایک ٹک ٹاک ویڈیو ڈھونڈ نکالی۔ یہ بھارت کی ایک ٹک ٹاکر ہے اور اس ویڈیو میں وہ بھارت کے ایک مقامی گروسری سٹور میں کھڑی ڈبے کے دودھ کی تشہیر کر رہی ہوتی ہے۔
یہ ٹک ٹاک ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے ایک پاکستانی نے کیپشن میں لکھا کہ ”ویرات کی اس پاکستانی فین گرل کی یہ حقیقت ہے۔ بیچاری بھارت میں دودھ بیچ رہی ہے۔درحقیقت یہ بھارتیوں کی اپنے کھلاڑیوں کو پروموٹ کرنے کی ایک اور شرمناک کوشش تھی جو بری طرح ناکام ہوئی تاہم یہ ٹک ٹاکر پورے برصغیر میں وائرل ہوگئی ہے –