جب سے پرویز الہی تحریک انصاف میں آ ئے ہیں ان کی راہیں اپنے قریبی عزیز چوہدری شجاعت حسین سے الگ ہوگئی ہیں مگر آج پرویز الہی نے ایسی خبر بریک کردی کہ ہر ایک ہکا بکا رہ گیا ہوسکتا ہے کہ اس بات میں صداقت نہ ہو مگر جب تک چوہدری شجاعت کی جانب سے اس کی تردید نہیں آجاتی یہ موضوع میڈیا پر زیر بحث رہے گا اور اب چوہدری شجاعت حسین کو بھی شک کی نظر سے دیکھا جائے گا کہ انھوں نے ایسی سیاست کس کے کہنے پر کی اور اگر خود یہ فیصلہ کیا تو کیوں کیا -سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہےکہ چوہدری شجاعت حسین نے انہیں خود پی ٹی آئی میں بھیجا ہے۔
"چودری صاحب پریس کانفرنس کرنے کا ارادہ تو نہیں "
"بالکل بھی نہیں" پرویز الہی
اللہ اپ کو استقامت دے اس عمر میں اپ اتنی تکلیف سہہ رہے ہیں #عوام_کی_بس_ہوگئی_ہے #DefenceDay pic.twitter.com/9FQOSF8zGY— Shehr Bano Official (@OfficialShehr) September 6, 2023
ڈیلی پاکستان کی خبر کے مطابق اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے موقع پر پرویز الہٰی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔پرویز الہٰی سے سوال کیا گیا کہ آپ ق لیگ میں واپس کیوں نہیں جارہے؟ جس پر پرویز الہٰی نے جواب دیا کہ انہیں تو شجاعت حسین نے خود پی ٹی آئی میں بھیجا ہے۔جس کے بعد پرویز الہٰی سے سوال کیا گیا کہ شجاعت حسین پھر خود پی ٹی آئی میں کیوں نہیں آتے؟جس پر پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ شجاعت حسین پی ٹی آئی میں سالک حسین کی وجہ سے نہیں آتے کیونکہ سالک حسین کو وزیر بننےکا بہت شوق تھا۔جبکہ دوسری جانب مونس الہی کی سوچ اس سے بالکل مختلف نکلی او انھوں نے اپنے والد کو تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے رہنے کا مشورہ دیا مگر خود خاموشی سے ملک سے نکل گئے –