لاہور میں کھلیے گئے ایشیا کپ کے تیسرے میچ میں پاکستانی فاسٹ باؤلرز کا راج آج بنگلہ دیشی ٹیم پر بھی جاری رہا -ایک مرتبہ پھر پاکستان کے فاسٹ باؤلرز نے بنگلہ دیشی بلے بازوں کی ایک نہ چلنے دی -صرف مشفیق الرحیم اور نشکیب الحسن نے 100 رنز کی پارٹنر شپ کی -ایک موقع پر بنگلہ دیش کے 4 کھلاڑی صرف 47 رنز پر پویلین لوٹ گئے مگر پھر ان دونوں کھلاڑیوں نے سکور کو 147 تک پہنچایا مگر اس پارٹنر شپ کے ٹوٹتے ہی بنگلہ دیشی ٹیم ریت کی دیوار کی طرح ثابت ہوئی اور193 رنز پر ڈھیر ہوگئی

 

 

 

ایک مرتبہ پھر حارث رووف نے 19 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا نسیم شاہ نے 3 اور شاہین اور افتخار نے ایک ایک وکٹ لی – پاکستان کے خلاف کوئی بھی ٹیم اب تک 50 اوور پورے نہیں کھیل سکی –