پہلے کہا جاتا کہ کرکٹ کی دنیا میں سب سے بدقسمت ٹیم ساؤتھ افریقہ ہے مگر اب لگتا یہ ہے کہ افغانستان نے اپنی حماقتوں کے سبب جنوبی افریقہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے -کل کا میچ اس کی بدترین مثال تھی کیونکہ کرکٹ قوانین سے بے خبری افغان ٹیم کو لے ڈوبی کیونکہ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر 291 رن بنائے، افغانستان کے بیٹر سمجھتے رہے کہ 292 رن کا ہدف انہیں ہر حال میں 37 اعشاریہ 1 اوورز میں حاصل کرنا ہے۔کسی نے بھی بیٹرز کو نہ بتایا کہ اگر37 اعشاریہ 4 اوورز تک 295 رن بنالیے تو بھی افغانستان سپر فور کیلئے کوالیفائی کرجائے گا، افغانستان کی ٹیم 289 رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔ یعنی انہیں 291 رنز کے بعد ایک چوکا لگانا تھا تاکہ مطلوبہ رن ریٹ حاصل کرلیں مگر ان کے کوچ کے ذہن میں یہ بات آئی نہ ہی کھلاڑیوں کو اس کیلکولیشن کا پتہ تھا اس طرح افغانستان نہ صرف میچ ہارا بلکہ ٹورنامنٹ سے بھی باہر ہوگیا –
ایشیا کپ، کرکٹ قوانین سے بے خبری افغان ٹیم کو لے ڈوبی، کوچ نے بھی اعتراف کرلیا
کسی نے بھی بیٹرز کو نہ بتایا کہ اگر37 اعشاریہ 4 اوورز تک 295 رن بنالیے تو بھی افغانستان سپر فور کیلئے کوالیفائی کرجائے گا، افغانستان کی ٹیم 289 رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔#BOLNews #AsiaCup2023 pic.twitter.com/FiGGci7PK7— BOL Network (@BOLNETWORK) September 6, 2023
افغانستان کے ہیڈ کوچ جوناتھن ٹروٹ نے کہا ہے کہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ چھکا مار کر 38 اوور میں کھیل مکمل کرسکتے تھے، میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے جوناتھن ٹروٹ نے کہا کہ ہمیں 37.1 کے علاوہ کوئی اور کلکیولیشن بتائی ہی نہیں گئی تھی۔افغانستان کے کوچ کا مزید کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر مایوسی ہوئی ہے، ہم ٹورنامنٹ میں بہتر پرفارم کرسکتے تھے، ہمیں اپنی غلطیوں پر قابو پانا ہوگا۔واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سنسنی خیز میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 2 رن سے شکست دے کر سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا اور افغانستان ایشیا کپ سے باہر ہوگیا ہے۔کل میچ میں افغانستان نے حیران کن کارکردگی دکھا کر پوری دنیا کو بتا دیا کہ آئندہ آنے والے سالوں میں یہ کسی بھی ملک کو سرپرائز دے سکتی ہے –