عمران خان کے دور حکومت میں ملک چھوڑ کر لند میں علاج کے لیے جانے والے نواز شریف کی پاکستان واپسی کی تاریخ فائنل ہوگئی اور وہ 15 اکتوبر کو لندن سے پاکستان پہنچیں گے -پہلے بتایا جارہا تھا کہ وہ اسلام آبباد کے ائیرپورٹ پر اتریں گے مگر اب اس شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ہے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے وطن واپسی پر اسلام آباد کی بجائے لاہور لینڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد مسلم لیگ( ن ) میاں نوازشریف 15اکتوبر کو لندن سے لاہور کیلئے روانہ ہوں گے ، نوازشریف وطن واپسی پر خصوصی پرواز کا استعمال نہیں کریں گے بلکہ ان کی واپسی مسافر طیارے کے ذریعے ہوگی ۔پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نوازشریف نے مرکزی قیادت کو استقبال کیلئے ٹاسک سونپ دیے ،تنظیمی عہدیداران کو استقبالیہ جلسے میں زیادہ سے زیادہ لوگ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس سلسلے میں مریم نواز نے اپنے ایم اینایز اور ایم پی ایز کو خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں کہ نوازشریف کے استقبال کے لیے لوگوں کا ایک جم غفیر لے کر لاہور ائیر پورٹ پہنچیں -لگتا یہی ہے کہ ان کو عدالت سر ریلیف مل جائے گا اور وہ اب پابند سلاسل نہیں ہوں گے اور اپنی انتخابی مہم کو بھی لیڈ کریں گے مگر مہنگائی کے ہاتھوں تنگ عوام ان کو کتنا رسپانس دیتے ہیں یہ تو ان کے آنے کے بعد ہی معلوم ہوگا –