پاکستانی فاسٹ باؤلرز نے آج بہترین باؤلنگ کی خاص طور سے شاہین شاہ آفریدی نے ثابت کیا کہ وہ اس وقت دنیا کے سب سے خطرناک باؤلر ہیں -ان کا بھرپور ساتھ پہلے حارث رؤؤف اور پھر نسیم شاہ نے دیا جنھوں نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا یوں بھارتی ٹیم پورے 50 اوورز بھی نہ کھیل پائے –

 

 

 

نبھارت کی جانب سے ہاردیک پانڈیا اور ان کے وکٹ کیپر کے علاوہ کوئی بھی وکٹ پر نہ ٹھہر سکا اب اس پریشر میچ میں پاکستان کس طرح پرفارم کرتا ہے اس کے لیے ہمیں تھوڑا انتظار کرنا پڑے گا لیکن پاکستان جیسے 300 رنز تک ٹارگٹ کو چیز کرتا آرہا ہے لگتا یہی ہے کہ پاکستان اس میچ میں فتح یاب ہوکر ہی لوٹے گا -مگر کرکٹ میں کسی قسم کی پیشن گوئی کرنا سوائے حماقت کے کچھ نہیں ہوتا